• news

دفاعی بجٹ 18 کھرب 4 ارب، سول انتظامیہ کیلئے 714 ارب روپے مختص


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) مالی سال 2023-24 کے بجٹ تخمینہ میں ملکی دفاع کے لیے 18 کھرب4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال دفاعی بجٹ 15 کھرب 23 ارب روپے تھا جس میں اس سال اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے دنیا کے 40 ممالک کی فہرست میں پاکستان 23 ویں نمبر پر ہے جبکہ سال 2020 میں پاکستان عالمی دفاعی اخراجات میں 22 ویں نمبر پر تھا۔ اس رپورٹ سے واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستان کی فوج اپنے طور پر بہترین منصوبہ بندی کرکے اپنے اخراجات کم کرکے حکومت اور قوم کی مالی اعانت کر رہی ہے ۔ ملٹری ایکسپینڈیچر ڈیٹا بیس اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اسٹڈیز کے ملٹری بیلنس کے مطابق پاکستان جی ڈی پی کے 2.54 کے دفاعی اخراجات کے مقابلے میںاپنے ملک کی دفاع پر خرچ کرنے والے دیگر ممالک میںسے عمان اپنے جی ڈی پی کا 12 فیصد، لبنان 10.5 فیصد، سعودی عرب8 فیصد، کویت7.1فیصد،الجیریا 6.7 فیصد، عراق 5.8فیصد، متحدہ عرب امارات 5.6 فیصد، آذربائیجان4 فیصد، ترکی 2.77فیصد، مراکش5.3فیصد، اسرائیل 5.2 فیصد، اردن 4.9 فیصد، آرمینیا4.8فیصد، مالی 4.5فیصد، قطر 44 فیصد، روس 3.9 فیصد، امریکہ 3.4فیصد اور بھارت 3.1فیصدہے۔ 
دفاعی بجٹ

ای پیپر-دی نیشن