نیشنل ہیلتھ سروسز کے 9 نئے منصوبوں کیلئے 2.6 ارب روپے مختص
اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ مالی سال کے بجٹ2023-24کیلئے وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزکیلئے نے نو نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر دو ارب انسٹھ کروڑساٹھ لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی ایچ سی بوکڑہ کیلئے بیس کروڑ روپے،انفکیشئیس ڈیزیز لیبارٹری کے قیام کیلئے تیس کروڑ روپے، پولی کلینک ہسپتال میں زیابطیس اور اینڈو کرینالوجی کے شعبوں کی اپ گریڈیشن کیلئے نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ برائے یونیورسل ہیلتھ کیلئے پچیس کروڑ روپے ،پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزگمبٹ می ں سنٹر فار بائیلوجیک اینڈ کینسر کے قیام کیلئے پچاس کروڑ روپے ،اسلام آباد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ڈرگ کنٹرول کو بہتر بنانے کیلئے پندرہ روڑ روپے ،وزیراعظم قومی پرواگرم برائے انسدادہیپاٹائٹس سی کیلئے پچاد کروڑ روپے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے آلات کی خریداری کی مد میںدس کروڑ روپے اور وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسدادزیابطیس کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ سروسز