عمران، شیخ رشید، سراج الحق کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس سے پہلے سے دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی دو درخواستیں ہیں،ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وکیل آفاق احمد نے کہا ایک میں درخواست گزار ہوں، دوسری درخواست میں وکیل ہوں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کے پاس آپ کی درخواست زیر التواءہے؟وکیل نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر پٹیشن واپس لے لی تھی۔
ملتوی