اعجاز چودھری کو جیل میں سہولیات فراہمی کیلئے درخواست‘ چیف سیکرٹری سے جواب طلب
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست پر چیف سیکرٹری سمیت فریقین سے 16 جون کو جواب طلب کرلیا۔ جیل حکام نے مو¿قف اپنایا کہ جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہے، اعجاز چوہدری کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں، معاملے پر ہدایات کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خط لکھا گیا ہے۔ درخواست میں آئی جی جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری سینیٹر اور عمر رسیدہ شہری ہیں۔ اعجاز چوہدری کو جیل میں ادویات، کھانا فراہم کرنے سمیت سہولیات نہیں دی جارہی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ جیل حکام کو اعجاز چوہدری کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔
اعجاز چودھری