امریکہ میں پاکستانی سفیرکی سینیٹر کرس وان ہولن سے ملاقات
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹر کرس وان ہولن سے ملاقات کی۔ تفصیلا ت کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے متعدد شعبوں میں پاک،امریکہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی، تجارتی اور تعلیمی شعبوں میں مضبوط تعلقات کی وکالت کی ہے۔
ملاقات