• news

جناح ہا¶س کو جلانا، ایمبولینس روک کر آگ لگانا سیاست نہیں دہشتگردی ہے: حمزہ شہباز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف جمعہ کے روز سابق رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین کے گھر عسکری نائن گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی یاسر کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی،ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز نے کہا پاکستان شہیدوں کی دھرتی ہے یہ لاکھوں لوگوں نے اس کے لیے شہادتیں دی ہیں، سکولوں میں ہم شہید راشد منہاس، میجرعزیز بھٹی کے کارنامے سنا کرتے تھے اور داد دیا کرتے تھے، کیپٹن شیر خان جو شیروں کی طرح لڑا، ان کے مجسمے کو توڑا گیا، جناح ہاﺅس کو آگ لگائی، ایمبولینس روک کر آگ لگائی، یہ سیاست نہیں ہے، یہ دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی ہونی چاہئے اور انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، جہانگیر ترین سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال پر کہا کہ ابھی بڑے مراحل باقی ہیں، سب پارٹیوں سے تعلقات اچھے ہیں۔ الیکشن جب آئیں گے تو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن