فیصل آباد اور ڈسکہ میں خاتون‘ 2 بچوں سے زیادتی‘ مقدمات
فیصل آباد‘ ڈسکہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) 2 بچوں اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 215 ر ب میں ملزم سرفراز نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتون کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سہیل آباد میں ملزم عثمان طارق کے 12 سالہ بھتیجے طارق کو ورغلاءکر اپنے گھر لے گیا اور اسے ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ اوباش نے پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ نواحی گاﺅں دھرم کوٹ کے اعظم کا پانچ سالہ بیٹا گھر سے ساتھ والی گلی میں خالہ کے گھر جا رہا تھا کہ اس کو کاشف نے روک لیا اور سائیکل پر بٹھا کر فصل جوار میں لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیاتی