• news

 شہریار آفریدی کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس ، تفتیشی 15 جون کو طلب


اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم باوجود شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں پولیس کے تفتیشی افسر کو 15 جون کو طلب کر لیا ہے عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی ؟ کیوں نا توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے ؟ عدالت نے نوٹس جاری کرکے فریقین سے 15 جون تک جواب طلب کر لیا عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے سات جون تک شہریار آفریدی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا لہذا عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے عدالت نے 7 جون تک شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے حکم عدولی پر توہین عدالت کارروائی شروع کرنے عندیہ دیا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی نظربندی سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی قرار دیا تھا اور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا شہریار آفریدی اپنے خلاف پہلے سے درج کریمنل کیسز میں گرفتار تصور ہوں گے جبکہ عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا شہریار آفریدی کے خلاف درج مقدمات میں تفتیشی افسر پٹیشنر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گا
 تفتیشی طلب

ای پیپر-دی نیشن