• news

غیر قانونی بھرتیاں،اسمبلی سیکرٹریٹ کا بھرتیوں سے متعلق ریکارڈ دینے سے انکار


پشاور(این این آئی)خیبر پی کے اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملہ پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھرتیوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ نہ دینے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، اینٹی کرپشن نے سیکرٹری اسمبلی کو خط ارسال کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ متعلقہ آفیسر ریکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے کر رہا ہے، بھرتیوں کے ریکارڈ سے متعلق 3 بار یاد دہانی کرائی گئی ہے، بھرتیوں سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کے لیے ہدایات دی جائیں۔محکمہ اینٹی کرپشن نے خط میں کہا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، ریکارڈ نہ دیا گیا تو اسمبلی کے خلاف آئین کی شق 175 پی پی سی کے تحت کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ خیبر پی کے اسمبلی میں گریڈ 16 سے لے کر گریڈ 18 تک 100 سے زائد بھرتیاں کی گئی تھیں، ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات اینٹی کرپشن کے حوالے کی گئیں۔
پشاور اینٹی کرپشن

ای پیپر-دی نیشن