حجاج کی سہولت کیلئے روڈ ٹو مکہ پاک سعودی تعلقات، دوستی کا منہ بولتا ثبوت: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمگیر ی بادشاہی مسجد لاہور میں جمعة المبارک کے اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان / خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے اللہ تعالیٰ کیلئے حج و عمرہ پوراکرو، اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے حج و عمرہ کرو، حج ایک عظیم نعمت ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے جس عمل کو افضل ترین قرار دیا وہ حج بیت اللہ ہے۔ ہم حکومت سعودی عرب اور وزارت مذہبی امور پاکستان کی طرف سے حجاج کرام کیلئے مثالی انتظامات کر نے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حجاج کرام کی سہولت کیلئے روڈ ٹو مکہ پروگرام پاک سعودی تعلقات اور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ہمیں اخوت، بھائی چارہ، احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دتیا ہے۔ افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دے کر پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ امت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ آخرمیں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
آزاد