ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہئے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے: رانا ثنائ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ واپسی کی تاریخنواز شریف نے دینی ہے، کوئی اور تاریخ نہیں دے سکتا، انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست نواز شریفنے قبول کر لی ہے، عام انتخابات سے ساٹھ سے نوے روز قبل واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہئے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی جو یہ کہہ رہا ہے جھوٹ کہہ رہا ہے، 2018ءمیں جو ہوا وہ اب ہو رہا ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے، جو لوگ 2018ءمیں ایک جگہ اکٹھے ہوئے وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے۔
رانا ثناء