• news

حکومتی اداروں، صنعتوں کے محنت کشوں کی تنخواہ، پنشن بھی بڑھائی جائے: خورشید احمد 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے فنانس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر وفاقی سرکاری ملازمین کی طرح صوبائی سرکاری ملازمین اور حکومت کے اداروں کے ملازمین واپڈا و محکمہ بجلی و دیگر صنعت تجارت بینکوں و میڈیا کے ملازمین کیلئے ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر اسی شرح سے ان کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کرے انہوں نے واضح کیا حکومت نے ان ملازمین کی جائز مالی مشکلات کا ازالہ نہ کیا تو محنت کشہ طبقہ ملک بھر میں احتجاج پر مجبور ہوگا۔
خورشید احمد 

ای پیپر-دی نیشن