• news

انٹربنک میں ڈالر 12 پیسے‘ سونا تولہ 2300 روپے مہنگا


کراچی (کامرس رپورٹر) جمعہ کے روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں ڈالر 12پیسہ اضافہ سے 286.81 روپے سے بڑھ کر 286.93 روپے کی سطح پر آگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 304 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 19ڈالرز اضافہ سے 1965ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 2300روپے اضافہ سے 2لاکھ 29ہزار 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے اضافہ سے 1لاکھ 96ہزار 588روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے اضافہ سے 2650 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن