پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، پرویز الٰہی کی ضمانت درخواست پر سماعت آج تک ملتوی
لاہور(خبرنگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں بد عنوانی کیس میں سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی اور رائے ممتاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی، پراسیکیوٹر نے مو¿قف اپنایا مکمل ریکارڈ ابھی دستیاب نہیں ہے تفتیشی افسر کوئٹہ گیا ہے اور ریکارڈ اسکے پاس ہے، پرویز الٰہی اور دیگران پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتیوں کا الزام ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تحریری امتحان میں فیل امیدواروں کو پاس کیا ، ملزمان نے 12 فیل امیدواروں کو گریڈ 17 کی ملازمت دی،پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
بھرتی کیس