حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیاحکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے زراعت صنعت سرمایہ کاری میں شدید کمی، شرح نمو منفی، ایکسپورٹ12فیصد، ترسیلات13فیصدکم ،زرمبادلہ کےذخائر4ارب ڈالرسے بھی کم، آئی ایم ایف کی ساری شرطیں قبول پھربھی حکومت آئی ایم ایف کومنانے میں ناکام رہی لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کوسمجھ نہیں آرہاکہ خزانے کےساتھ کیاہو رہاہے ڈالرکےساتھ کون سازش کررہاہے ا نکے پاس کوئی پلان نہیں سوائے اپنے کیس ختم کرانے اور لوگوں کی زندگی جہنم میں ڈالنے کے، روٹی چاول گندم تیل بجلی کابل مہنگے ہوچکے ہیں پہلے صرف غریب رورہاتھااب مڈل کلاس اوراپر کلاس بھی رورہی ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 40فیصدمہنگائی بڑھی ہے دنیامیں آٹے اورآئل کی قیمت آدھی اورپاکستان میں دوگنی ہوگئی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ن لیگ اور پیپلز پارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گی.
شیخ رشید