• news

منی پور تشدد: بی جے پی رکن  اسمبلی کی رہائش گاہ پربم حملہ


امپھال(این این آئی)بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی کیبی دیوی کی رہائش گاہ پربم سے حملہ کیا۔ رکن اسمبلی اپنی رہائش پر موجود نہیں تھیں۔ پولیس امپھال ویسٹ میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی جانب سے بم پھینکاگیا ہے۔
بم حملہ 

ای پیپر-دی نیشن