• news

امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے سٹریٹجک معاہدے کا اعلان


واشنگٹن(این این آئی)امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے سٹریٹجک معاہدے کا اعلان ہوگیا۔جوبائیڈن اوربرطانوی وزیراعظم رشی سونک کی ملاقات ہوئی جس میں روس، چین اور اقتصادی عدم استحکام کا مقابلہ کرنے کیلئے خصوصی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بائیڈن نے کانگریس سے برطانیہ کو دفاعی خریداری کے لیے ڈومیسٹک سورس کے طور پر نامزد کرنے کیلئے بات کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔مشترکہ پریس کانفرنس میں رشی سونک نے کہا کہ چین اور روس جیسے ممالک دانشورانہ املاک کا استحصال یا چوری، آمرانہ مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال یا توانائی جیسے اہم وسائل واپس لینے کے لیے تیار ہیں، وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔بائیڈن پریس کانفرنس کے دوران غلطی سے برطانوی وزیراعظم کو صدر کہہ گئے۔
امریکہ/ برطانیہ معاہدہ

ای پیپر-دی نیشن