ریسٹورنٹ میں سویا سوس کی بوتل چاٹنے والے بچے پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ
ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کی ایک معروف فوڈ چین ”سوشی“ نے ریسٹورنٹ میں دوستوں کے ہمراہ آنے والے بچے پر 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ صرف اس لئے کر دیا کیونکہ اس نے سویاسوس کی بوتل کو چاٹا تھا۔ کورٹ میں ہرجانے کے دعوے میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ بچے کی اس حرکت کے بعد ان کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں کی تعداد تیزی سے گرنے لگی ہے۔ انظامیہ نے بچے کے خلاف مقدمے میں کہا کہ بچے نے ویڈیو وائرل کی جسے دیکھ کر گاہک یہ تصور کرنے لگے ہیں کہ ریسٹورنٹ میں حفظان صحت کے معیار کو برقرار نہیں رکھا جاتا اور بچے کی اس حرکت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ بچے نے عدالت میں سویا کی بوتل چاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس حرکت پر ندامت اور پچھتاوا ہے۔ یہ غیر ارادی طورپر ہوا۔ معافی چاہتا ہوں اور عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
بوتل