جیل ملازمین کی شادی، فوتیدگی گرانٹ اور تعلیمی سکالرشپ میں دو سے تین گنا اضافہ
لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا محکمہ جیل کے ملازمین اور انکے بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی اقدام۔پنجاب پرزن فاو¿نڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی گیارہویں میٹنگ میں جیل افسران و اہلکاران کو دی جانے والی شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کیلئے تعلیمی سکالرشپ کی رقم کو دو سے تین گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ جیل افسران و اہلکاران کی بیٹیوں کی شادی کی گرانٹ گریڈ 1 سے 10 کیلئے 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ ، گریڈ 11 سے 16 کیلئے 02 لاکھ سے بڑھا کر 03 لاکھ ، گریڈ 17 سے 19 کیلئے 03 لاکھ سے بڑھا کر 04 لاکھ اور گریڈ 20 سے 21 کیلئے 03 لاکھ سے بڑھا کر 05 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اب جیل افسران و اہلکاران کو بیٹیوں کے ساتھ ساتھ ایک بیٹے کی شادی پر بھی پچاس فیصد شادی گرانٹ دی جائے گی۔تجہیز و تکفین گرانٹ کو بھی 40 ہزار سے بڑھا کر 01 لاکھ کر دیا گیا ہے افسران و اہلکاران کے ٪60 یا اس زائد نمبر حاصل کر والے بچوں کی تعلیمی سکالرشپ میٹرک کیلئے 12 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار ، انٹرمیڈیٹ کیلئے 12 سے بڑھا کر 48 ہزار ، گریجویشن ڈگری کیلئے 15 سے بڑھا کر 60 ہزار روپے ، انجینئرنگ اور ایم بی بی ایس جیسی پروفیشنل ڈگری کیلئے 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 72 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہارٹ سرجری ، کینسر ، کڈنی ٹرانسپلانٹ ، لیور ٹرانسپلانٹ ، بون میرو ٹرانسپلانٹ یا شدید بیماری میں مبتلا جیل افسران و اہلکاران کے علاج معالجہ کیلئے پنجاب پریزنز فاو¿نڈیشن کے ذریعے ہسپتال کے تمام اخراجات برداشت کئے جائیں گے اور مطلوبہ رقم ہسپتال کے بینک اکاو¿نٹ میں جمع کروا کر علاج کروایا جائے گا۔مذکورہ بالا تمام مراعات حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بلاتفریق حاصل ہونگی۔
جیل ملازمین