• news

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد‘ الحاق شدہ کالجز میں کمپیوٹر سائنس پروگرامز کے داخلے روک دیئے گئے


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور اس کے الحاق شدہ کالجز میں کمپیوٹر سائنس پروگرامز میں داخلوں سے روک دیا۔ ایچ ای سی نے یہ اقدام ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس میں کوالٹی ایجوکیشن کے مسائل، بدانتظامی اور بدعنوانی کی شکایات کی وجہ سے اٹھایا۔ تفصیل کے مطابق ایچ ای سی کو شکایات ملی تھیں کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں کوالٹی ایجوکیشن بالکل نہیں ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر رمضان کی غیرتدریسی سرگرمیوں کی وجہ سے کمپیوٹر سائنس کی سٹڈیز کا معیار انتہائی گرچکا ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں فیورٹ ازم، نصاب کا غیرمعیاری ہونے، پراجیکٹس کا معیار نہ ہونے کی شکایات بھی تھیں۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل ایکریڈیشن امجد حسین نے جی سی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 
جی سی یونیورسٹی/ فیصل آباد

ای پیپر-دی نیشن