• news

وزیر آباد: ٹائر پھٹنے سے موٹرسائیکل کو حادثہ، 2طالب علم جاں بحق 


وزیرآباد (نامہ نگار) تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گرنے سے دو طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے نواحی علاقہ ساروکی کے رہائشی دو طالبعلم دوست16سالہ ابو سفیان اور 17 سالہ محمد ذیشان اپنے موٹرسائیکل پر احمد نگر روڈ کے قریب ساروکی اپنے ڈیرہ پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار موٹرسائیکل کا ٹائر بلاسٹ ہو گیا اور موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا۔ جس سے دونوں دوست سڑک پر گرکر شدید زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا تاہم دونوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
موٹرسائیکل حادثہ

ای پیپر-دی نیشن