• news

سپیشل برانچ پنجاب پولیس ‘حکومت کی آنکھ ‘کان ہے : آئی جی 


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سپیشل برانچ پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے، اس سپیشلائزڈ فورس کے اہلکارپس پردہ رہ کر سماجی برائیوں، آرگنائزڈ کرائم، شدت پسندی، فرقہ واریت سمیت اہم چیلنجز کےخلاف برسرپیکار رہتے ہیں۔ سپیشل برانچ کے خاموش سپاہی انتہائی جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنار ہے ہیں اور گورننس کے معاملات بہتر بنانے میں انتہائی ہیں۔ سپیشل برانچ ہرصوبے میں آئی جی کےساتھ سادہ لباس میں اہم ترین فرائض سر انجام دیتی ہے، جوان معاشرتی برائیوں، خطرناک مجرموں اور شہریوں کے درمیان سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ امن وامان کا قیام، فرقہ واریت، مذہبی تفرقہ بازی،شدت پسندی اور صوبائیت سے متعلقہ مسائل کو ایڈوانس انفارمیشن سے ناکام بنایا گیا۔ جعلی عاملوں، عطائیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن اور مضر صحت ادویات، خوراک کی تیاری و فروخت کی روک تھام یقینی بناتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن