• news

ہماری زندگیوں کا کوئی شعبہ برائی سے پاک نہیں ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف ،معروف دینی سکالر ، جامع مسجد محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہماری زندگیوں کا کوئی بھی شعبہ برائی سے پاک نہیں ہے۔ پوری قوم نے سابقہ ادوار میں تباہ ہونے والی قوموں کی راہ اختیار کر رکھی ہے۔ قرآن پاک میں پوری تفصیل کے ساتھ ان برائیوں کا ذکر کیا ہے۔ فی الوقت ان برائیوں کو جمع کیا جائے تو قوم میں ان برائیوں سے بڑھ کر برائیاں رائج ہو چکی ہیں۔ نہایت افسوسناک حقیقت بھی یہی ہے کہ اب برائی کو برائی نہیں سمجھا جاتا۔ ہمارے انہی رویوں کا وبال اور نحوست پورے معاشرے پر پڑرہی ہے۔ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی ، وعدہ خلافی عام معمول ہے۔ عدالتوں میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ انصاف ناپید ہے۔ ہر بندہ اپنا من پسند فیصلہ چاہتا ہے اور اس کے لےے بولیاں لگتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ کو سچ بنانے کیلئے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے۔ معاشرے میں اصلاح کی بہت ضرورت ہے۔ ہر بندہ اپنی خود اصلاح کرے اپنا احتساب کرے تب ہی بہتری کی امید بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن