سفری پریشانی کے پیش نظر روٹ نمبر15اور 43جلد بحال کیے جائیں:ناظم شوکت
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین عوامی مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ روٹ نمبر 15-43 کو جلد ازجلد بحال کیا جائے جو کہ بہت عرصہ سے بند ہیں۔مذکورہ روٹس بند ہونے سے بزرگوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ اس روٹ پر کوئی سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل رہی اور غریب عوام میں رکشے یا ٹیکسی کے مہنگے کرائے بھرنے کی بھی سکت نہیں۔