• news

 غیر معیاری سلنڈرز ‘ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت‘ کریک ڈاو¿ن کاحکم 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں کے افراد کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ پولیس افسران غیر معیاری سلنڈرز اورایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ گنجان آبادیوں میں غیر قانونی گیس فروخت کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔رواں سال ابتک غیر قانونی گیس فروخت کرنے پر269مقدمات درج جبکہ272 ملزمان گرفتار کئے گئے۔سٹی ڈویژن پولیس نے66، کینٹ 42، سول لائنز 23،صدر35،اقبال ٹاو¿ن 39 اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑن پولیس نے نے64مقدمات درج کئے۔

ای پیپر-دی نیشن