نیشنل اکیڈمی میں باو¿نسی پچزکی تیاری ‘ پاکستانی کرکٹرز کی مشکل آسان
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے بیٹرز کیلئے اب مشکل آسان ہو گئی کیونکہ اب قومی بیٹرز جلد ہی باو¿نسی پچز کھیل سکیں گے۔ پاکستان یا ایشیائی بیٹرز کاباو¿نسی پچز پر کھیلنا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں باو¿نسی پچ تیار کی جا رہی ہے جو تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ ان پچز کے ذریعے کرکٹرز اب خود کو آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی باو¿نسی پچز کیلئے لاہور میں رہتے ہو ئے تیاری کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے، این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ پچز میں باﺅنس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔ پھر جب وہ رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا جائیں گے تو وہا ں کے باو¿نس کے مطابق خود کو تیار پائیں گے۔