• news

 گندے نالے سے 11سالہ بچے کی نعش برآمد


لاہور(نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقے ٹوکے والی پلی کے قریب گندے نالہ میں 11 سالہ بچے کی نعش تیرتی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 11سالہ بچے کی شناخت دل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔جو ذہنی مریض تھا۔وہ گھر سے باہر نکلا اور گھر کے قریب ہی گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن