• news

بجٹ میںاٹا مک انر جی کمشن کیلئے 26ارب ،1کروڑ روپے مختص


اسلا م آبا د (فر حا ن علی )ما لی سال 2023-24 کے بجٹ میںپا کستان اٹا مک انر جی کمشن کو مجمو عی طور پر26ارب ایک کروڑ روپے رقم مختص کی گئی ہے جن میں 13جا ری اور3 نئے منصوبے شامل ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق ما لی سال 2023-24کے بجٹ میں پا کستان اٹا مک انر جی کمیشن کو13 جا ری منصوبو ں کےلئے 25ارب 47کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں جن میں اٹا مک انر جی کینسر ہسپتا ل آزاد جمو ں کشمیر کے لئے 2ارب 13کروڑ روپے ، با ئیو کنٹر ول ایجنٹس فار ایر یا وائز کےلئے 2کروڑ، یو رینیم کی تلا ش کےلئے 17کروڑ 3لاکھ روپے، کپاس کی افزائش کےلئے 8لاکھ فیو ل فیبر کیشن پلا نٹ کےلئے 50لاکھ، کرا چی کو سٹل پا ور منصوبے کےلئے 14ارب86کروڑ6لاکھ روپے، گوڈی کھیل یو رینیم ما ئننگ منصوبے 31کروڑ 2لا کھ روپے ، پا کستان ریسر یچ ریکٹر 3کےلئے 3ارب روپے ، این پی پی منصوبو ں کی پر ی پرا جیکٹ سٹڈی و ڈیولپمنٹ کے لئے54کروڑ 2لا کھ روپے ، کے آئی آر اے این کر اچی اپ گر یڈ یشن کےلئے 76کروڑ روپے ، بی آئی این او بہا ولپور کی اپ گر یڈ یشن کےلئے 65کروڑ روپے ، آئی این ایم او ایل لا ہو ر کی اپ گر یڈیشن کےلئے 96کروڑ روپے ، اے ای ایم سی کراچی فیز IIکی اپ گر یڈیشن کےلئے 17ارب29کروڑ روپے ،ایل ای یو بیسڈ ایم او99پروڈکشن فیسلیٹی کےلئے 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ما لی سال 2023-24کے بجٹ میں پا کستان اٹا مک انر جی کمیشن کے نئے منصوبو ں کےلئے 63کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں این آئی ایم آر اے جا مشورو کی اپ گر یڈیشن کے لئے 50لاکھ روپے ، مینر لز کی کھو ج لگا نے کےلئے سروے فیز IIکےلئے 30کروڑ روپے، یو رینیم کی تلا ش کےلئے بنوںبسین اور کو ہا ٹ کےلئے 28کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
اٹا مک انر جی کمشن

ای پیپر-دی نیشن