گیس والے غبارے نے بھارتی پولیس، ایجنسیوں کی دوڑیں لگوا دیں
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بچوں کے گیس والے غبارے نے بھارتی پولیس اور ایجنسیوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ غبارے کو لیکر مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کے باوجود بھارت انتہائی پریشان ہو گیا۔پی آئی اے کے جہاز سے مشابہ غبارہ کٹھوعہ کی ایک پہاڑی پر پایا گیا، غبارے پر پی آئی اے لکھا دیکھ کر پاکستان مخالف جنونیت بھارتی افواج اور میڈیا کے اعصاب پر سوار ہو گئی، ہوا سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے غبارے سے بھارت کی ہوا نکل گئی۔مشترکہ آپریشن کے بعد غبارے کو گرفتار کر لیا گیا، بھارتی پولیس اہلکار اور فوجی غبارے کے ساتھ ایسے تصویریں اترواتے رہے جیسے کوئی بڑا دہشت گرد پکڑ لیا ہو، تحقیقات مکمل ہونے تک غبارے کو تھانے میں رکھا جائےگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق غبارہ پکڑنے کےساتھ ہی بھارت نے پورے علاقے میں بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
غبارا/دوڑیں