سود ادائےگی اخراجات مےں 30 فی صد اضافہ‘ سبسڈیز میں29 ارب روپے کی کمی
اسلام آباد ( عترت جعفری)انکم ٹیکس کے سیکشن 100 سی کے تحت جن اداروں کو انکم ٹےکس کا استثنی دےا گےا ، ان میں فلم اےنڈ ڈراما فنانس فنڈ ، محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ ٹراما سینٹر کراچی، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہےں ، رائلٹی ، تکنیکی سروس، فرنچائز سروس،10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں گیسٹ ہاو¿س فارم ہاو¿س میرج ہال لان کلب ، میرج ہال ہوٹل موٹلز پر فیڈرل ایکسایز کو 16سے کم کرکے 15فی صد کردیا گیا، پنڈال شامیانہ سروس کی فراہمی پر سیلزٹیکس ختم کر دیا گیا،فنانس بل کی تفصیلات کے مطابق جونا گڑھ اور کاٹھیاواڑی چیفس کو دو کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی ،فلم فنانس فنڈ کے لیے دو ارب روپے رکھ دئے گئے ،سپر ٹیکس کے ضمن میں 35 سے 40 کروڑ روپے کمانے والو ں کا سپر ٹیکس 4 سے 6 فی صد کر دیا گیا،40 سے 50 کروڑ روپے کی سالانہ امدن والوں کا سپر ٹےکس 4 سے 8 فی صد کر دےا گیا ہے ،50 کروڑ سے زائد آمدن پر دس فی صد سپر ٹیکس لگے گا۔ملک کے سود کی ادائےگی کے اخراجات مےں 30.32 فی صد کا اضافہ ہوا،سبسڈیز کی رقم میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 29 ارب روپے کی کمی کر دی گئی ،،غیر متوقع آمدن کے حوالے سے اہم قانون بنا ہے ،اب بینک ،کرنسی ڈےلرز ،سمیت اچانک بہت زیادہ امدن لینے والوں پر 50 فی صد تک ٹیکس لگ سکے گا، قانون بن گیا ہے، تاہم اس کا نفاذ نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد ہی ہوگا۔
سود ادائےگی