• news

پنجاب کا بجٹ تین سوچالیس ارب روپے مقررکرنے کی تجویز


لاہور ( این این آئی) پنجاب کا چارماہ کا ترقیاتی بجٹ تیارکرلیاگیا،بجٹ کاحجم تین سوچالیس ارب روپے مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کوئی نیا منصوبہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔باخبر ذرائع کے مطابق بجٹ میںاربن ڈویلپمنٹ، تعلیم، صحت کے شعبے کے جاری منصوبے ترجیح ہوں گے،لاہورمیں شاہدرہ پل،سمن آباد انڈر پاس اور راولپنڈی کچہری چوک منصوبے کیلئے فنڈز مختص ہوں گے، اورنشترملتان ٹو،شیخ زید ہسپتالوں کے لئے بھی بجٹ ملے گا۔ذرائع کے مطابق 125ضلعی رابطہ سڑکوں کے لئے بھی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تعلیمی شعبے میں طلبہ کے سکالرشپس اورزیر تعمیرسکولوں کی عمارتیں ترجیح میں شامل ہیں۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو ترقیاتی بجٹ پراگلے ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔
پنجاب بجٹ

ای پیپر-دی نیشن