بھارت ، منی پور میں پر تشدد واقعات جاری، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی
نئی دہلی (آئی ا ین پی) بھارت کے علاقے منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 2 کے زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے علیحدگی پسندوں کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں نچلی ذاتوں کے قبائل سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ ہیں اور انہیں تعلیم اور ملازمتوں میں ذات کی بنیاد پر تعصب کا سامنا ہے۔ بھارتی قانون کے مطابق شیڈول کاسٹ اور قبائل کے افراد سماجی اور معاشی طور پر سب سے زیادہ محروم افراد ہیں۔