10 اعتراضات: سپریم کورٹ نے پنجاب، خیبر پی کے اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست واپس کردی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کے لیے دائر درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔ ہےرجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، صدر اور وزرائے اعلیٰ کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ رجسٹرار آفس نے دونوں اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر 10 اعتراضات لگائے ہیں۔ اعتراض کے مطابق درخواست میں مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ متعلقہ فورم کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔ رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ناصر محمود نے دونوں اسمبلی کی بحالی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔
10 اعتراضات