الخدمت فا¶نڈیشن ملک بھر میں پودے لگانے کا عزم رکھتی ہے:پروفیسر حفیظ الرحمن
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) الخدمت فا¶نڈیشن کے رضا کاروں کی جانب سے ”سموگ فری لاہور“ مہم کے تحت شہر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیوکے دوسرے مرحلے میں مزید 25000 پودے لگائے گئے۔ اس سلسلے میں رنگ روڈ لاہور،محمود بوٹی ٹول پلازہ کے قریب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فا¶نڈیشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو، مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فا¶نڈیشن ملک بھر میں پودے لگانے کا عزم رکھتی ہے۔ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور سموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الخدمت فا¶نڈیشن کی جانب سے مہم کے پہلے مرحلے میں گزشتہ ماہ بھی لاہور ائر پورٹ کے قریب 15000پودے لگائے جا چکے ہیں۔پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو نے الخدمت فا¶نڈیشن کی انسانی خدمات کو بے حد سراہا۔