• news

بلال افضل کا دورہ¿ چکوال ،سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر بریفنگ 


لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیرمواصلات، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن بلال افضل نے دورہ¿ چکوال کے دوران سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر بریفنگ لی۔معیاری ذرائع آمد و رفت کی فراہمی و بہتری پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیرمواصلات، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول بلال افضل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے معیاری ذرائع آمد و رفت کی فراہمی و بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی اور خطیر وسائل صرف کر کے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں تاکہ ہر علاقہ کے عوام کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے یہ بات دورہ چکوال کے موقع پر ڈی سی آفس میں منعقدہ بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک بھی موجود تھیں جبکہ اے ڈی سی آر طلحہ زبیر، اے ڈی سی ایف اینڈ پی مجاہد عباس، اے سی چکوال بختیار اسماعیل، ایکسین ہائی ویز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن