ایل ڈبلیو ایم سی :پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے افسروںکا دورہ
لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے افسروںنے دورہ کیا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ سے آنے والے وفد کو شہر کی صفائی کیلئے کی گئی جدید اصلاحات پر خصوصی پریزینٹیشن دی گئی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر ڈپٹی سی او فہد محمود اور محمد اورنگزیب نے وفد کے اراکین کو بریفنگ دی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس اہم ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ وفد نے چیف آفیسرز کیلئے لازم پروموشن ٹریننگ کورس کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔گریڈ 17اور 18 کے افسران کو ایل ڈبلیو ایم سی کے انتظامی اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ڈیجیٹلائزڈ مانیٹرنگ کے ذریعے سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔