• news

خوراک ‘ادویات کے معیار کی حفاظت ‘بہتر کنٹرول ترجیح : سربراہ افغان اتھارٹی 

کابل (نیٹ نیوز) قومی خوراک و ادویات اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الباری عمر نے کہا ہے خوراک اور ادویات کے معیار کی حفاظت اور بہتر کنٹرول انتظامیہ کی ترجیح ہے۔صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا خوراک اور ادویات کی درست تشخیص اور بہتر کنٹرول اس محکمے کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے اور صرف ملکی پیداوار کو مضبوطی اور وسعت دے کر ہی ہم لوگوں کو محفوظ خوراک اور معیاری ادویات فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا گزشتہ دو ماہ کے دوران اس محکمہ کی جانب سے 923 فارمیسیز، 164 ہول سیلرز، 139 درآمدی کمپنیاں، 22 مینوفیکچرنگ فیکٹریوں اور 53 خصوصی ہسپتالوں کی نگرانی اور چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 43 اقسام کے غیر قانونی 1700 ایکسپائر اور 8قسم کی مشکوک ادویات پکڑی ہیں۔انہوں نے مزید کہا گزشتہ سال 209 تھوک فروشوں، 218 کمپنیوں اور 6 ادویات بنانے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی اور دو ہزار سے زائد فارماسسٹوں کو کام فراہم کیا۔ انہوں نے امارت اسلامیہ کی قیادت سے کہا وہ علاقے میں نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی مزید مدد اور تعاون کریں۔
خوراک ‘ادویات

ای پیپر-دی نیشن