ارجن سٹریٹ پونچھ روڈ بجلی کی مسلسل 8 گھنٹے بندش، مکین بلبلا اٹھے
لاہور (نیوز رپورٹر) سب ڈویژن اسلامیہ پارک پونچھ روڈ میں آئے روز لگاتار8 ،8گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے۔ ہفتہ کو بھی دوپہر ساڑھے 12 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک مسلسل بند رہی گزشتہ کئی راتوں سے بھی بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ ہر اتوار کو صبح 8 سے دوپہر 2 یا 4 بجے تک بھی بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے۔ ارجن سٹریٹ کے مکینوں نے چیئرمین واپڈا اور ایکسین سب ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے جن کی غیر ذمہ داری کے نتیجہ میں شدید گرمی اور حبس میں بچے، بوڑھے، مریض بن گھروں میں بلبلا رہے ہیں جبکہ سب ڈویژن اسلامیہ پارک کا عملہ کمپلینٹ کیلئے فون تک سننا گوارا نہیں کرتا متاثرہ علاقوں میں ارجن سٹریٹ حالی سٹریٹ شبلی سٹریٹ اقبال سٹریٹ شاہ جہاں سٹریٹ دارا سٹریٹ فردوسی سٹریٹ صلاح الدین سٹریٹ، کمال سٹریٹ، انور سٹریٹ، عالمگیر بٹ کمال سٹریٹ، مدینہ ملک شاپ سٹریٹ، آریہ نگر، چوبرجی کوارٹرز شامل ہیں۔