• news

 جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزموںکیخلاف گھیرا تنگ کردیا: عمران کشور


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئر لاہور پولیس کےلئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی کے تحت کرایہ داروں،نجی ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ میں اندراج میں بہتری آئی ہے۔رواں سال اب تک2لاکھ 82ہزار466کرایہ داروں جبکہ7ہزار362نجی ملازمین کا اندراج پولیس ریکارڈ میں محفوظ کیا گیا۔ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے69 لاکھ 24ہزار497 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر ایپ پر754اشتہاری ملزمان کی موجودگی کے نوٹیفکیشن موصول ہوئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے 923 اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ831 بعد از تصدیق چھوڑ دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن