موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے سول لائنز نے موبائل فونز کے آئی سی ایم ای تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز راشد امین بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں سرغنہ محمد حذیفہ اور اس کا ساتھی دانیال شامل ہیں۔ملزمان کا دوران تفتیش چوری اور چھینے گئے موبائل خریدنے کا انکشاف کیا۔ملزمان کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ سمیت مختلف ڈیوائسز کے استعمال سے آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے اور فروخت کرتے تھے‘ جس سے اصل ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہوتی،گرفتار ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی،پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائےگی، سی آئی اے سول لائنز،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔