• news

لیہ سے لالہ طاہر رندھاوا کا استحکام پاکستان پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان

لیہ (نوائے وقت رپورٹ) جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو پہلے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر پنجاب اسمبلی لالہ طاہر رندھاوا نے نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔لالہ طاہر رندھاوا نے کہا میں نے جہانگیر ترین سے ہونے والی پہلی ملاقات میں معذرت کرلی تھی، میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن