الیکشن کے بعد ن لیگ حکومت بنائے گی ، ایک دو برسوں میں ترقیاتی کام مکمل کریں گے :رانا ثنا
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے آئندہ الیکشن کے بعد ن لیگی حکومت کے قیام کا دعویٰ کردیا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا اس مرتبہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ آئندہ حکومت کے ایک دو سالوں میں ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا ان لوگوں کو شرم نہیں آتی جو نواز شریف پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا خود کرپشن کےلئے فرح گوگی رکھی تھی۔رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا حقیقی آزادی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ انہوں نے آ کر ساڑھے 3 سال میں ملک کا اخلاق بگاڑ دیا۔