جنوبی پنجاب کے متعدد رہنما پی پی میں شامل: آنیوالا وقت ہمارا اور عوام کا ہوگا، بلاول
لاہور (نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہا¶س لاہور میں وہاڑی‘ لودھراں اور چشتیاں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما¶ں نے ملاقاتیں کیں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے بعد پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ضلعی چیئرمین ممتاز خان کھچی کے فرزند آفتاب خان کھچی‘ شہزاد خان کھچی‘ پانچ مرتبہ منتخب ہونے والے ایم پی اے غلام حیدر کھچی کے صاحبزادے طاہر حیدر خان کھچی اور محمد افضل خان کھچی‘ محمد علی پیرزادہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اسی طرح لودھراں سے سابق ایم پی اے محمد اکرم خان کانجو‘ احمد علی رضا کانجو اور صاحبزادہ عابد علی مہاروی چشتیاں بہاولنگر سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ بلاول ہا¶س لاہور میں ملاقاتیں کرنے والے تمام افراد نے شمولیت سے پہلے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں آگاہ کیا جن کا تعارف پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے بلاول بھٹو زرداری سے کروایا جبکہ اس موقع پر وہاڑی کے پارٹی صدر محمود حیات ٹوچی خان‘ سید عرفان گردیزی اور امداد اﷲ عباسی بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوام کے مسائل‘ بیروزگاری کو ختم اور امن و امان سمیت ریاستی اداروں کی خود مختاری اور پارلیمان کی بالادستی و جمہوریت کی مضبوطی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ گواہ ہے اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جانثار جیالے ‘ جیالیوں نے اپنی زندگیوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا‘ انشاءاﷲ آنے والا وقت پیپلز پارٹی اور عوام کا ہو گا۔