1947ءمیں بچھڑے ایک اورخاندان کا کرتارپورمیں ملاپ
شکر گڑھ (نامہ نگار) شکر گڑھ کرتارپورمیں 1947میں بچھڑے ایک اورخاندان کاملاپ ہو گیا۔سیالکوٹ کے مشتاق احمد کی پھپھوزاد گرمیت کوراور پرتاپ سنگھ سے ملاقات دونوں خاندانوں کی ملاقات پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ امن کی راہداری کرتار پورراہداری کے زریعے دونوں خاندان 75سال بعد ملے توان کی آنکھوں میں آنسونکل آئے اوروہ ملنے والی خوشی کوالفاظ میں بیان نہ کرسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری حقیقی معنوں میں سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام کی باآسانی یاتراکی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بچھڑے خاندانوں کوملانے کازریعہ بھی بن رہی ہے۔