آلو90،پیاز65 روپے کلو، مہنگائی نے عوام کو چکرا دیا
لاہور(کامرس رپورٹر )مہنگائی کا راج برقرار، شہری پریشان،لاہور میںپرچون سطح پر آلو 80سے90روپے کلو فروخت ہوا جبکہ درجہ سوم کا آلو 50روپے کلو تک فروخت کیا جاتا رہا ،سرکاری نرخنامے میں پیاز درجہ اول کی قیمت57روپے مقرر کی گئی تاہم یہ65 روپے کلو تک فروخت ہوا،ٹماٹر درجہ اول35کی بجائے45،لہسن دیسی195کی بجائے220،ادرک تھائی لینڈ735کی بجائے800،کھیرا دیسی85کی بجائے90،کھیرا فارمی85کی بجائے90،میتھی170کی بجائے200،بینگن95کی بجائے100سے110روپے فی کلو فروخت ہوئے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول335کی بجائے400روپے،آلو بخارا درجہ اول260کی بجائے320سے330،خوبانی سفید درجہ اول220کی بجائے270سے280،آڑو درجہ اول180کی بجائے250سے260،آم دوسہری درجہ دوم150کی بجائے180سے190،خوبانی پیلی درجہ اول155کی بجائے190، خوبانی پیلی درجہ دوم125کی بجائے140سے150،فالسہ155،خربوزہ سفید 75کی بجائے90،تربوز34کی بجائے38سے40جبکہ کھجور ایرانی495کی بجائے550سے560روپے کلو تک فروخت ہوئی۔