• news

واربرٹن: پلاٹ کے تنازع،شادی کے موقع پرفائرنگ،بھائی،راہگیر قتل 


واربرٹن (نامہ نگار) پلاٹ کے تنازعہ پرشادی کے موقع پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے حقیقی بھائی اور راہگیر کو قتل اور دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ نواحی گاو¿ں 572بھگوڑ کے عمران اور سلیمان آرائیں وغیرہ کااپنے بھائیوں کیساتھ دس مرلہ پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا۔ عرفان کے بیٹے اور عمران سلیمان کے حقیقی بھائی محمد زمان کی بارات واربرٹن آنے کیلئے تیار تھی عزیز و اقارب موجود تھے کہ حقیقی بھائیوں عمران سلیمان وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ملزمان کا حقیقی بھائی تیس سالہ حافظ رضوان اور راہگیردس سالہ حمزہ ارشد موقع پر ڈھیر ہوگئے جبکہ ملزمان کا حقیقی بھائی سفیان ا ور کار ڈرائیور ظہور شدید زخمی ہوگئے ملزمان نے اپنی حقیقی والدہ پر بھی فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی ۔ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سرکل ننکانہ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
 بھائی قتل 

ای پیپر-دی نیشن