• news

کوئٹہ:مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی حالت غیر

 کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 4 روز سے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی حالت غیر ہوگئی۔ بلوچستان اسمبلی کے باہر مطالبات منوانے کےلیے اساتذہ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جہاں 11 اساتذہ کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اپ گریڈیشن پری میچور انکریمنٹ ٹائم اسکیل اور بھرتی کے مطابق پوسٹوں کی الاٹمنٹ کے مطالبات پورے کئے جائیں جبکہ 2008 کے بعد سے بند کنوینس ، میڈیکل سمیت دیگر الاﺅنس بھی بڑھائے جائیں۔ اساتذہ نے واضح کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سکولوں کی تالہ بندی کر دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن