• news

کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے: جاوید لطیف


لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے اگر پارٹیاں ختم ہوتیں تو آج پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) ختم ہو چکی ہوتیں۔ اس واقعہ سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ 9 ‘10مئی واقعات کی ذہن سازی کرنے والے لوگ کیسے بچ سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا اس ملک میں الیکشن وقت مقررہ پر ہونے چاہئیں۔ دہشت گردوں کی پاکستان میں جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑے گی۔ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ عدلیہ سے درخواست ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کی آواز سنی جائے۔ قتل کی سزا ایک جیسی ہوتی ہے۔
جاوید لطیف

ای پیپر-دی نیشن