• news

ٹارگٹڈ سبسڈی‘ جولائی تا دسمبر 16.35 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے گئے


 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023ءکے جولائی تا دسمبر کے دوران ٹارگٹڈ پیٹرولیم سبسڈی اقدام کے تحت تقریباً 8.67 ملین روپے مستحقین میں مجموعی طور پر 16.35 بلین روپے تقسیم کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ پروگرام غریب اور کمزور خاندانوں کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے شروع کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس اقدام کے تحت مئی 2022ءمیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو اضافی 2000 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سبسڈی سے انکم سپورٹ پروگرام میں نئے شامل ہونے والے بھی استفادہ کر رہے ہیں۔
 16.35 ارب تقسیم

ای پیپر-دی نیشن