حکومت نے ترجیحات متوازن کیں‘ حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا: بلال اظہر
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان کے ڈیفالٹ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود ڈیفالٹ کو روکنے کے بعد مختلف ترجیحات کو متوازن کیا گیا۔ ہماری حکومت نے اس سال بھی حقیقت پسندانہ اور ذمہ دارانہ بجٹ پیش کیا ہے۔ اتوار کو پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ٹویٹ کے جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے پہلے 3 مالی سالوں (مالی سال 2019، مالی سال 2020، مالی سال 2021) کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام رہی۔
بلال اظہر